نام کتاب | شرح ریاض الصالحین |
مترجم | مفتی ظفر جبار چشتی |
زبان | اردو |
فن | متن حدیث |
شرح ریاض الصالحین
ہمارے اسلاف و بزرگان دین کی زندگی کے انمول لمحات نبی کریم رؤف و رحیم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان وارشادات کو پھیلا نے میں صرف ہوئے اور اس طرح انہوں نے زندگی کے ان لمحات کو بیش قیمت بنا کر اپنے لیے سرمایہ آخرت بنالیا، یقینا انہوں نے یہ عظیم دینی کام محض رضائے الہی پانے اور جذ بہ اصلاح امت کی خاطر کیا، اسی لیے بارگاہ الہی میں ان کی یہ عظیم دینی خدمت ایسی مقبول ہوئی کہ قیامت تک کے لیے لوگوں کے دلوں میں نا کی عظمت و عقیدت نقش ہو گئی۔ ان ہی بزرگوں میں سے ایک عظیم بزرگ امام ابوز کریا یحیی بن شرف نووی علیہ رحمتہ اللہ القوی ہیں جنہوں نے نبی کریم رؤف و رحیم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک اقوال و افعال کو اپنی گرانقدر و مایہ ناز تصنیف لطیف بنام ریاض الصالحین میں انتہائی عمدہ و احسن انداز میں جمع فرمایا ہے اور راوحق کے سالکین کے لیے مشعل راہ کا انتظام فرمایا ہے۔